میں نے یہ سنا ہے کہ کسی مولوی کے پیچے نماز نہیں پڑھنا چاہتے ہو اور اگر مجبوری میں اس کے پیچھے نماز پڑھنا پڑ جائے تو کراہیت کے ساتھ نماز پڑھ لو، کیا کراہیت کے ساتھ نماز پڑھنے کا حکم ہے؟
اگر کسی شرعی وجہ سے کسی شخص کی اقتدا میں نماز پڑھنا مکروہ ہو، اور اس امام کی اقتدا کے علاوہ کہیں جماعت سے نماز پڑھنے کا موقعہ نہ ہو، تو اسی امام کے پیچھے جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا، اکیلے نماز پڑھنے سے بہتر ہے۔ فقط واللہ أعلم۔
فتوی نمبر : 143507200021
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن