بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا PHDیا M. phill in Islamiyat کرنے والے کو عالم کہا جاسکتا ہے؟


سوال

کیا PHDیا M. phill in Islamiyat کر لینا عالم کے برابر ہوتا ہے؟ کیا اس شخص کو عالم کہا جاسکتا ہے؟

جواب

کسی دینی مدرسہ میں درس نظامی کے علوم دینیہ کے مخصوص نصاب کو مستند اساتذہ سے پڑھ کر فارغ ہونے والے شخص کو عرفاً عالم دین کہا جاتا ہے۔

لہذا صورت مسئولہ میں PHDیاM.phill in Islamiyatکرنے والے پر یہ تعریف صادق نہیں آتی،تو اس کو عالم  دین بھی نہیں کہا جا سکتاہے۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144511101355

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں