بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1446ھ 20 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

کون سی نماز کس نبی نے پڑھی ہے؟


سوال

کون سی نماز کس نبی نے پڑھی ہے؟

جواب

امام طحاوی رحمہ اللہ نے شرح معانی الآثار میں  ایک روایت نقل فرمائی ہے کہ:  جب حضرت آدم علیہ السلام کی توبہ فجر کے وقت قبول کی گئی تو انہوں نے دو رکعات ادا فرمائیں، تو یہ صبح کی نماز قرار پائی، حضرت اسحاق علیہ السلام کی قربانی ظہر  کے وقت پیش کی گئی تو ابراہیم علیہ السلام نے چار رکعات ادا فرمائیں تو یہ ظہر  قرار پائی، حضرت عزیر علیہ السلام کو جب دوبارہ اٹھایا گیا تو ان سے پوچھا گیا کہ کتنا عرصہ موت کی حالت میں سوئے رہے؟ تو انہوں نے کہا: ایک دن، پھر ان کی نگاہ سورج پر پڑی، تو کہا: دن کا کچھ حصہ، پھر  انہوں نے چار رکعات ادا فرمائیں، تو یہ عصر قرار پائی، اور حضرت داؤد علیہ السلام کو کسی چوک پر مغفرت کا پروانہ مغرب کے وقت ملا تو آپ کھڑے ہوئے اور چار رکعات ادا کرنے کا قصد کیا، مگر تیسری رکعت میں خلافِ اولی کے ارتکاب کی وجہ سے احساسِ ندامت اور رونے  کی شدت کی وجہ سے چوتھی رکعت پڑھنے سے عاجز آگئے، یوں یہ مغرب کی نماز قرار پائی،  اور سب سے پہلے عشاء کی نماز جس مبارک ذات نے ادا فرمائی وہ نبی آخر الزماں محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات ہے۔

"ما حدثني القاسم بن جعفر ، قال: سمعت بحر بن الحكم الكيساني يقول: سمعت أبا عبد الرحمن عبيد الله بن محمد ابن عائشة يقول: " إن آدم عليه السلام ، لما تيب عليه عند الفجر ، صلى ركعتين فصارت الصبح ، وفدي إسحاق عند الظهر فصلى إبراهيم عليه السلام أربعا ، فصارت الظهر ، وبعث عزير فقيل له : كم لبثت؟ فقال : يوما ، فرأى الشمس فقال : أو بعض يوم ، ‌فصلى ‌أربع ‌ركعات فصارت العصر وقد قيل غفر لعزير عليه السلام ، وغفر لداود عليه السلام ، عند المغرب ، فقام ‌فصلى ‌أربع ‌ركعات ، فجهد فجلس في الثالثة ، فصارت المغرب ثلاثا. وأول من صلى العشاء الآخرة ، نبينا محمد صلى الله عليه وسلم."

(كتاب الصلاة ، باب الصلاة الوسطيى اي الصلوات ، جلد  : 1 ، صفحه : 175 ، طبع : عالم الكتب)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144605100383

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں