میرے پوتے کا نام "کونان احمد" ہے جو کہ ہمارے ایک بزرگ نے رکھا ہے، کیا یہ نام اسلام کے مطابق ٹھیک ہے؟
کونان (كَوْنَان): بمعنی دنیا وآخرت۔
" کونان احمد" نام رکھنا درست ہے، البتہ بہتر یہ ہے کہ بچے کا نام انبیاءِ کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم یا اولیاءِ کرام کے نام پر رکھا جائے۔
القاموس الوحید میں ہے:
"الکونان : دنیا وآخرت سید الکونین: سردار دو جہاں (جناب محمد رسول اللہ ﷺ)." (ص:۱۴۳۶ ادارہ اسلامیات)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144205200283
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن