بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

کفریہ کلمات کہنا


سوال

 "ایک عورت کی بیٹی کچھ ٹھیک نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ پریشان ہے،  اس کا شوہر اس کو تسلی دینے  کے لیے کہتا ہے کہ حوصلہ رکھو، کیا تمہیں اللہ پر بھروسہ نہیں؟ تو اس پر وہ عورت کہتی ہے کہ "نہیں مجھے اللہ پر بھروسہ نہیں ہے،  اس نے ہمارے ساتھ کیا کیا ہے"!  تو  کیا اس طرح کہنے سے ایمان پراور نکاح پر  اثر پڑا؟ 

جواب

عورت کے مذکورہ الفاظ کفر پر مشتمل ہیں، دائرۂ  ایمان سے خارج ہوگئی اور نکاح بھی ٹوٹ گیاہے، لہٰذا تجدیدِ ایمان کے بعد  تجدیدِ نکاح  بھی ضروری ہے۔  اور آئندہ اس طرح کے الفاظ سے اجتناب بھی ضروری ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107200397

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں