بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1446ھ 20 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

کرسی کے تختہ پر سجدہ کرنے کا حکم


سوال

کرسی  کےآگے  ایک لکڑی کا تختہ ہوتا ہے، اس تختے پر سجدہ کرنا جائز ہے یا نہیں ؟

جواب

جو شخص کسی عذرِ شرعی کی وجہ سے کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھے  تو اس کے لیے رکوع اور سجدہ کا اشارہ یعنی تھوڑا سا جھکنا کافی ہے،لکڑی کے تختے پر سجدہ کرنا لازم نہیں ہے، تاہم اگر لکڑی کے تختے پر سجدہ کرلے تب بھی سجدہ کا اشارہ (جھکنا) پائے جانے کی وجہ سے سجدہ ادا ہوجائے گا۔ 

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 97)

"(وإن تعذرا) ليس تعذرهما شرطا بل تعذر السجود كاف (لا القيام أومأ) بالهمز (قاعدا) وهو أفضل من الإيماء قائما لقربه من الأرض (ويجعل سجوده أخفض من ركوعه) لزوما (ولا يرفع إلى وجهه شيئا يسجد عليه) فإنه يكره تحريما (فإن فعل) بالبناء للمجهول ذكره العيني (وهو يخفض برأسه لسجوده أكثر من ركوعه صح) على أنه إيماء لا سجود إلا أن يجد قوة الأرض (وإلا) يخفض (لا) يصح لعدم الإيماء".

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144206200186

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں