كيا بہو اپنے شوہر كے انتقال كے بعد سسر سے پردہ كرے گی؟
واضح رہے کہ سسر اور بہو کے درمیان ہمیشہ کے لیے حرمت قائم ہوجاتی ہے، ان دونوں کے درمیان کبھی بھی نکاح نہیں ہوسکتا، اور جب نکاح جائز نہیں تو شوہر کے انتقال کے بعد بھی عورت کو اپنے سسر سے پردے کا حکم نہیں، وہ اس کے لیے ہمیشہ کے لیے محرم ہے، تاہم تنہائی میں ملاقات سے اجتناب کرنا چاہیے۔
النتف میں ہے:
"الحرمة المؤبدة بالسبب، وأما السبب فهو على عشرة أوجه وهي الرضاع والصهرية …" وأما الصهر فهم أربعة أصناف: أحدهم: أبو الزوج والجدود من قبل أبويه وإن علوا، يحرمون على المرأة وتحرم هي عليهم، دخل بها أو لم يدخل بها؛ لقوله تعالى: {وحلائل أبنائكم الذين من أصلابكم}. والثاني: أم المرأة وجداتها من قبل أبويها وإن علون، يحرمن على الرجل ويحرم هو عليهن دخل بها أو لم يدخل؛ لقوله تعالى:{وأمهات نسائكم}".
(كتاب النكاح، 253،254/1، دار الفرقان)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144609101690
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن