کیا چرس پینے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟
چرس و دیگر نشہ آور اشیاء کا استعمال شرعاً حرام ہے، جس کے استعمال سے اجتناب لازم ہے، تاہم کسی نے چرس پی، جس کے نتیجہ میں اس کی عقل زائل ہوگئی، ہذیان بکنے لگا، چال میں فرق آگیا، یا غشی طاری ہوگئی تو ان تمام صورتوں میں وضو ٹوٹ جائے گا، بصورتِ دیگر وضو نہیں ٹوٹے گا، تفصیل کے لیے دیکھیے:
چرس پینے کے بعد وضو اور نماز کا حکم
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144108201579
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن