آج کل کے اس وبائی دور میں مصافحہ نہ کرنا خلافِ سنت عمل کے زمرے میں تو نہیں آتا؟
سلام کرتے ہوئے مصافحہ کرنا مسنون ہے، تاہم مصافحہ کے آداب میں سے ہے کہ دوسرے کی راحت کا خیال رکھا جائے، پس موجودہ حالات میں اگر کوئی شخص احتیاطی تدبیر کے طور مصافحہ نہ کرے تو اس کی گنجائش ہوگی، بشرطیکہ مصافحہ کی سنیت کا منکر نہ ہو اور نہ ہی مصافحہ کو covid 19 کے پھیلاؤ کا سبب سمجھتا ہو۔
وبائی مرض کے دنوں میں مصافحہ کرنے کے حکم کے حوالے سے مزید تفصیل درج ذیل لنکس میں ملاحظہ کیجیے:
وبائی مرض میں باہم مصافحہ کرنا
کیا مصافحہ کرنے سے وبا پھیل جائے گی یا نہیں؟
مصافحہ کے آداب کے لیے دیکھیے:
سلام اور مصافحہ کا طریقہ اور آداب اور ایک ہاتھ سے مصافحہ کرنے کا حکم
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144111200115
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن