کیا مرغی کے پنجے کھانا جائز ہے ؟
مرغی کے پنجے ان سات چیزوں میں سے نہیں ہیں جنہیں کھانا جائز نہیں، لہذا مرغی کے پنجے کھانا جائز ہے۔ دیگر حلال جانوروں کے پائے کی طرح حلال و جائز ہیں۔
فتاویٰ شامی میں ہے:
"(كره تحريما) وقيل تنزيها والأول أوجه (من الشاة سبع الحياء والخصية والغدة والمثانة والمرارة والدم المسفوح والذكر)."
(كتاب الخنثى،مسائل شتى،ج:6ص: 749،ط:دار الفكر - بيروت)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144512101726
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن