کیا عورت کا برہنہ سر ہونے سے عورت کا وضو ٹوٹ جاتا ہے، ساتھ ہی ساتھ ٹی وی دیکھنے سے وضو کے کیا احکامات ہیں؟
صورتِ مسئولہ میں سر کھلا ہونے یا ٹی وی دیکھنے سے مرد و زن میں سے کسی کا وضو نہیں ٹوٹے گا۔ البتہ عورت کے لیے غیر محرم کے سامنے سر کھولنا جائز نہیں ہے، نیز ٹی وی آلۂ معصیت ہے، اس میں جان دار کی تصویر وغیرہ دیکھنا ناجائز ہے، اس سے اجتناب کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144111200280
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن