میری ایک جاننے والی فون پر بات کر رہی تھی کسی نامحرم سے،بات کرتے کرتے لڑکے نے ان کا نام لے کر کہا کہ کیا مجھ سے نکاح قبول ہے؟انہوں نے اقرار کر لیا تو کیا نکاح ہوگیا؟
صورتِ مسئولہ میں چوں کہ لڑکا اور لڑکی الگ الگ جگہ پر ہیں اور کوئی گواہ بھی موجود نہیں ہے؛ لہذا نکاح منعقد نہیں ہوا۔ نیز اس طرح نامحرم سے فون پر گفتگو کرنا ناجائز اور حرام ہے،اس سے توبہ واستغفار کرنا اور آئندہ اجتناب کرنا ضروری ہے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144112200932
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن