مجھے اپنی بیٹی کا نام اسراء رکھنا ہے، کیا اسراء نام رکھ سکتے ہیں؟
اِسراء کے معنی ہیں رات کے وقت چلنا، یہ نام لڑکی کے لیے رکھنا درست ہے،تاہم صحابیات کے ناموں میں کسی نام کا انتخاب کرکے رکھنا زیادہ بہتر ہے، ہماری ویب سائٹ اور ایپلی کیشن میں "اسلامی ناموں" کےعنوان سے ایک آپشن موجود ہے، وہاں سے بھی آپ نام کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
لسان العرب میں ہے :
"وقال أبو عبيد عن أصحابه سريت بالليل وأسريت فجاء باللغتين وقال أبو إسحق في قوله عز وجل سبحان الذي أسرى بعبده قال معناه سير عبده يقال أسريت وسريت إذا سرت ليلا ."
(فصل السين المهملة ج : 14 ص : 382 ط : دار صادر)
فقط والله اعلم
فتوی نمبر : 144312100552
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن