بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

لینہ نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

کیالینہ  صحابیہ کانام  ہے؟ اور یہ رکھنا کیسا ہے؟

جواب

صوت مسئولہ میں  ”لینہ“ (لِيْنَه) ہے، آخر میں گول ”ۃ“ ہے، جو وقف میں ساکن ہوکر ”ہ“ پڑھی  جاتی ہے،یہ  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحابیہ کا نام  ہے، یہ نام رکھنا جائز ہے۔

نیز یہ ”لین“ سے ہے جس کے معنی نرم وملائم کے ہیں۔

الإصابة  في تمييز الصحابة  میں ہے: 

"11735- لينة: حديثها في جزء بن ديزيل الصغير.

11736- لينة:صاحبة مكان  قباء. أخرج عمر بن شبّة في أخبار المدينة بسند صحيح إلى عروة، قال: كان موضع مسجد قباء لامرأة يقال لها لينة، كانت تربط حمارا لها، فابتنى فيه سعد بن خيثمة مسجدا، فقال أهل مسجد الضرار: أنحن نصلّي في مربط حمار لينة، لا، لعمر اللَّه، لكنا نبني مسجدا فنصلي فيه إلى أن يجيء أبو عامر فيؤمنا فيه، فأنزل اللَّه تعالى: وَالَّذِينَ اتَّخَذُوا مَسْجِداً ضِراراً ... [التوبة: 107] الآية".

(حرف اللام، القسم الأول، ج: ۸، صفحہ: ۳۰۸، ط: دار الكتب العلمية - بيروت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144511101936

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں