بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

مشین کے ذریعہ سیراب کی گئی زمین کی پیداوار پر بیسواں حصہ لازم ہے


سوال

 اگر زمین مشین کے ذریعے سے سیراب ہوئی ہو تو سات من گندم میں کتنا عشر ادا كرنا فرض ہے؟

جواب

اگر زمین کو مشین کے ذریعہ سیراب کیا گیا ہے تو اس کی کل پیداوار کا بیسواں حصہ یعنی سات من گندم  میں سے  14 سیر گندم یا اس کی موجودہ قیمت ادا کرنا واجب ہے۔

الدر المختارو حاشیہ ابن عابدین میں ہے:

"(و) يجب (نصفه في مسقي غرب) أي دلو كبير (ودالية) أي دولاب لكثرة المؤنة......(بلا رفع مؤن) أي كلف (الزرع) وبلا إخراج البذر.

(قوله: غرب) بفتح المعجمة وسكون الراء (قوله: ودالية) بالدال المهملة (قوله: أي دولاب) في المغرب الدولاب بالفتح المنجنون التي تديرها الدابة والناعورة ما يديرها الماء والدالية جذع طويل يركب تركيب مداق الأرز وفي رأسه مغرفة كبيرة يستقى بها. اهـ.

وفي القاموس الدالية المنجنون والناعورة شيء يتخذ من خوص يشد في رأسه جذع طويل والمنجنون الدولاب يستقى عليه. اهـ. (قوله: لكثرة المؤنة) علة لوجوب نصف العشر فيما ذكر."

(کتاب الزکاۃ،باب العشر،ج2،ص328،ط؛سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144311100907

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں