مدرسہ میں عقیقہ کرنے کا کیا طریقہ ہے ؟
واضح رہے کہ عقیقے کے لیے جانور کا ذبح ہونا ضروری ہے، صرف جانور صدقہ کرنے سے عقیقہ نہیں ہوگا جب تک اسے ذبح نہ کرلیا جائے؛ لہٰذا اگر مدرسے میں جانور عقیقے کی نیت سے دیا جائے، اور وہاں اسے ذبح کردیا جائے تو عقیقہ ادا ہوجائے گا۔
فتاویٰ عالمگیری میں ہے:
"العقيقة عن الغلام وعن الجارية وهي ذبح شاة في سابع."
(كتاب الكراهية، الباب الثالث والعشرون، ج:5، ص:362، ط:دار الفكر۔بيروت)
فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144605100940
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن