اگر کسی کے پاس زکاۃ ہے اور وہ کسی مدرسہ میں رہتا ہے، اگر وہ خود اپنی زکاۃ کی رسید بنا لے؟ کیا وہ زکاۃ اداہو جاۓگی یا نہیں؟
اگر مذکورہ شخص اپنی زکاۃ مدرسے کے محاسب میں جمع کراکے خود رسید بناتا ہے اور وہ رقم مدرسے میں جمع ہوجائے (یعنی اس کے قبضے اور اختیار سے نکل جائے) تو اس کی زکاۃ ادا ہوجائے گی۔ فقط و اللہ اعلم
فتوی نمبر : 144109202306
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن