بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

مغرب کی آخری رکعت میں شک ہونے کے بعد سجدہ سہو کا حکم


سوال

مغرب کی آخری رکعت میں امام کو شک ہوا کہ شاید دوسری ہے اس نے اللہ اکبر کہا تو لوگوں نے لقمہ دیا تو امام بیٹھا ہی رہا کھڑا نہیں ہوا پھر درود ابراہیمی اور دعا پڑھ کر سلام پھیر دیا تو کیا نماز ہو گئی؟سجدہ سہو تھا کہ نہیں؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں اما م کو مغرب کی آخری رکعت  میں  (یعنی تیسری رکعت  کے سلام کے بعد)  شک ہوا  اور امام نے التحیات پڑھنے کے بعد "اللہ اکبر"  کہا تو لوگوں نے  لقمہ دیا اور امام کھڑا نہیں ہوا بیٹھا ہی رہا  پھر درود ابراہیمی اور دعا پڑھ کر سلام پھیر دیا تو  اس سے سجدہ سہو واجب نہیں ہوا،  نماز ہو گئی ہے ۔

فتاوی ہندیہ میں ہے ۔

"و لايجب السجود إلا بترك واجب أو تأخيره أو تأخير ركن أو تقديمه أو تكراره أو تغيير واجب بأن يجهر فيما يخافت وفي الحقيقة وجوبه بشيء واحد وهو ترك الواجب، كذا في الكافي."

( کتاب الصلاۃ الباب الثانی عشر فی سجود السہو جلد 1 / 126 / ط : دار الفکر )

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144212201464

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں