اگر مغرب کے تین فرائض کو چار پڑھ لیا اور تیسری کی بجائے چوتھی رکعت پر قعدہ اخیرہ کیا تو کیا نماز ہو گئی؟
مغرب کی نماز میں تیسری رکعت جو کہ آخری رکعت ہوتی ہے پر قعدہ میں بیٹھنا فرض ہے، لہٰذا اگر کوئی شخص مغرب کی نماز کی تیسری رکعت میں قعدہ میں بیٹھے بغیر کھڑا ہوجائے اور پھر چوتھی رکعت پوری کرکے چوتھی رکعت کے اخیر میں قعدہ کرلے تو اس کی مغرب کی نماز نہیں ہوئی، کیوں کہ چوتھی رکعت کا سجدہ کرتے ہی اس کی نماز باطل ہوجائے گی، اس لیے اس پر لازم ہے کہ مغرب کی نماز دوبارہ پڑھے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144109200421
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن