بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1446ھ 20 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

میری بیوی میری ماں بہن کی طرح خوبصورت ہو کہنے کاحکم


سوال

میں نے کہا کہ :میری بیوی ،میری بہن یا ماں کی طرح خوبصورت ہو، میرے اس طرح کہنے سے کیا ہوگا؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں سائل کا یہ کہنا کہ "میری بیوی میری ماں، بہن  کی طرح خوبصورت ہو" اس سے طلاق یا ظہار وغیرہ واقع نہ ہوگا۔ البتہ اس طرح کی گفتگو سے اجتناب کرنا چاہیے ۔ 

فتاوی شامی میں ہے:

"(تشبيه المسلم) فلا ظهار لذمي عندنا (زوجته) ولو كتابية، أو صغيرة، أو مجنونة (أو) تشبيه ما يعبر به عنها من أعضائها، أو تشبيه (جزء شائع منها بمحرم عليه تأبيدا) بوصف لا يمكن زواله."

(کتاب الطلاق، باب الظہار، ج:3، ص:466، ط سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144609101363

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں