بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1446ھ 20 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

مکان کی شفٹنگ کس دن کریں؟ افضل کون سا دن ہے؟


سوال

مکان کی شفٹنگ کس دن کریں؟ افضل کون سا دن ہے؟

جواب

مکان کی شفٹنگ کسی دن کے ساتھ خاص نہیں ہے، البتہ دنوں میں سب سے افضل دن جمعہ کا ہے، اس لیے جمعہ کے دن شفٹنگ کریں تو بہتر ہے، لیکن یہ دھیان رکھنا ضروری ہے کہ مکان کی شفٹنک میں مصروف ہوتے ہوئے جمعہ کی نماز میں کوئی حرج نہ آئے۔

مشكاة المصابيحمیں ہے:

"وعن أوس بن أوس رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «إن من أفضل أيامكم يوم الجمعة."

ترجمہ:" رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا: تمھارے دنوں میں سب سے افضل دن جمعہ کا ہے۔"

(كتاب الصلاة، باب الجمعة، الفصل الثاني، 1/ 122، ط:رحمانیہ)

فقط واللہ اَعلم


فتوی نمبر : 144604100462

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں