بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

مکھی یا مچھر نگل جانےسے روزہ کا حکم


سوال

اگر روزے کی حالت میں مکھی یا   مچھر اڑتے ہوئے منہ میں داخل ہو جائیں  اور پیٹ میں چلے جائیں جبکہ یہ انجانے میں ہوا ہو  تو کیا روزہ ٹوٹ جائے گا؟

جواب

روزہ کی حالت میں اگر خود بخود بلا اختیار مکھی مچھر منہ کے اندر جاکر حلق سے اتر جائے تو اس سے  روزہ نہیں ٹوٹے گا، البتہ اگر کوئی قصدا ایسا کرے تو اس کا روزہ ٹوٹ جائے گا، صرف قضا لازم ہوگی  ،کفارہ لازم نہیں ہوگا۔ یہی حکم  دیگر حشرات الارض کا بھی ہے۔ 

الفتاوی ہندیہ میں ہے :

"وما لیس بمقصود بالأکل، ولا یمکن الاحتراز عنہ کالذباب إذا وصل إلی جوف الصائم لم یفطرہ کذا فی إیضاح الکرمانی ولو اخذ الذباب ، واکلہ یجب علیہ القضاء دون الکفارتہ."

 (الفتاوی الہندیة  ۔ کتا ب الصوم  ۔ النوع الاول  ، ما یو جب القضاء  دون الکفارتہ  1/ 203 )

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144508101720

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں