بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1446ھ 20 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

مکہ اور مدینہ میں کس کی فضیلت زیادہ ہے؟


سوال

مکہ اور مدینہ میں کس کی فضیلت زیادہ ہے؟

جواب

دنیا کے تمام شہروں سے مکہ اور مدینہ افضل ہیں اور ان دونوں میں کون سا شہر افضل ہے؟ اس میں اختلاف ہے، ائمہ ثلاثہ اور بعض صحابہ سے منقول ہے اور راجح یہ ہے کہ مکہ افضل ہے،لیکن یہ فضیلت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے روضہ اطہر کے علاوہ کے اعتبار سے ہے، کیوں کہ روضہ مبارکہ بالاتفاق مکہ بلکہ عرش وکرسی سے بھی افضل ہے۔

الدر المختار و حاشیہ ابن عابدین میں ہے:

"مطلب في تفضيل مكة على المدينة وفي آخر اللباب وشرحه: أجمعوا على أن أفضل البلاد مكة والمدينة زادهما الله تعالى شرفا وتعظيما. واختلفوا أيهما أفضل، فقيل مكة وهو مذهب الأئمة الثلاثة والمروي عن بعض الصحابة، وقيل المدينة وهو قول بعض المالكية والشافعية، قيل وهو المروي عن بعض الصحابة. ولعل هذا مخصوص بحياته - صلى الله عليه وسلم - أو بالنسبة إلى المهاجرين من مكة، وقيل بالتسوية بينهما. وهو قول مجهول لا منقول ولا معقول. مطلب في تفضيل قبره المكرم - صلى الله عليه وسلم -.

(قوله إلا إلخ) قال في اللباب: والخلاف فيما عدا موضع القبر المقدس، فما ضم أعضاءه الشريفة فهو أفضل بقاع الأرض بالإجماع. اهـ."

(كتاب الحج،ج2،ص626،ط؛سعيد)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144601101067

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں