بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1446ھ 20 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

مکہ سے جدہ آنے والاعمرہ کے لئےاحرام کہاں سے باندھے؟


سوال

اگر ایک شخص مکہ سے جدہ آگیا،اب وہ جدہ سے عمرہ کے لئے جانا چاہتا ہے ،تووہ جدہ سے احرام باندھے یا میقات سے؟

جواب

واضح رہےکہ جدہ داخل میقات یعنی حل میں ہے ،لہذا صورت مسئولہ میں اگر کوئی شخص عمرہ کرنے کے بعد مکہ سے جدہ چلا جائے اور دوبارہ عمرہ کرنا چاہتا ہو ،تو اسے کسی میقات پر جانے کی حاجت نہیں ہے ،بلکہ مذکورہ شخص جدہ سے ہی احرام باند کر مکہ جا سکتا ہے عمرہ ادا کر سکتا ہے۔

فتاوی شامی میں ہے :

"(قوله فهذا) الإشارة إلى أهل داخلها بالمعنى الذي ذكرناه فالحرم حد في حقه كالميقات للآفاقي فلا يدخل الحرم إن قصد النسك إلا محرما بحر"

(کتاب الحج،مطلب فی المواقیت،ج:2،ص:478،سعید)

وفیہ ایضاً:

"ما لم يرد نسكا، فإن من أراده من أهل الحل ‌لا ‌يدخل ‌مكة بلا إحرام"

(‌‌كتاب الحج، مطلب في المواقيت: 2/ 478، ط: سعید)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144609101156

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں