بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ذو الحجة 1445ھ 01 جولائی 2024 ء

دارالافتاء

 

مماتی اور کیپٹن عثمانی سے متعلق ہمارا نظریہ


سوال

مماتی اور کیپٹن مسعود عثمانی فرقہ قبر کے عذاب کو نہیں مانتے، اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی برزخی حیات کو نہیں مانتے،  باقی فرقہ کو مسلمان نہیں مانتے مشرک کہتے ہیں، سلام کا جواب نہیں دیتے ،جنازہ نہیں پڑھتے۔ ہمارا ان کے بارے کیا نظریہ ہونا چاہیے؟

جواب

  کیپٹن مسعود عثمانی  اور ان کی جماعت  فرقہ باطلہ اور ضالہ میں سے ہیں، یہ لوگ کم فہم یا بد فہم ہیں، اور اہلِ  سنت والجماعت سے خارج ہیں، اس فتنے کابھی اہل علم نے بھرپور طریقہ سے رد کیا ہے،ہماری جامعہ سے متعدد سوالات کے جوابات میں متعدد فتاوی جاری ہوچکے  ہیں،  اور اصولی طور پر ان  کے غلط نظریات کا جواب دیا جاچکا ہے۔  (تفصیل کے لیے  تجلیات صفدر (5/613) میں "جماعت المسلمین کی حقیقت" نامی رسالہ ملاحظہ فرمائیں)۔  فقط واللہ اعلم

مماتیوں سے متعلق تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر فتاویٰ ملاحظہ کیجیے:

مماتی حضرات کی تقریر سننا

مماتی کے پیچھے نماز پڑھنا

حیات النبی صلی اللہ علیہ وسلم اور حیات انبیاء علیہم السلام سے متعلق اہل سنت والجماعت کا عقیدہ


فتوی نمبر : 144309100653

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں