میری عمر 45 سال ہے مجھے ذیابیطس،بلند فشارخون اور ڈپریشن کےامراض کافی عرصے سے لاحق ہیں، حالیہ وبائی مرض کرونا وائرس کی وجہ سے دوسرے اسلامی ممالک میں نماز میں فاصلہ رکھ کر اور ماسک پہن کر نماز ادا کی جارہی ہے، جب کہ ہمارے ہاں ایسی کوئی احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کیا جارہا تو ایسی صورت میں نماز گھرپرادا کرسکتا ہوں ماسوائے نماز جمعہ کے ؟
سائل کی جانب سے فراہم کردہ معلومات ترکِ جماعت کے شرعی اعذار میں داخل نہیں، لہذا صورتِ مسئولہ میں (جب تک مرض کی شدت کی وجہ سے جماعت کی حاضری مشکل نہ ہوجائے) احتیاطی تدابیر اختیار کرکے جماعت میں شرکت کی جائے، بذات خود ماسک کا استعمال کرسکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144111200093
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن