بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

مردکا سینے کے بال صاف کرنے کا حکم


سوال

میرے سینہ کے بال ڈھائی سے تین انچ لمبے ہوجاتے ہیں اور مجھے بہت درداور تکلیف ہوتی ہے، کیا میں ان لمبے بالوں کو منڈا سکتا ہوں۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں عذر  کی بنیاد پر سائل کے لیے اپنےسینہ کے بال کاٹنا  جائز ہے،   البتہ مردوں کے لیے زیرِ بغل اور زیرِ ناف بالوں کے سوا بدن کے دوسرے حصوں سے   بلا وجہ بال دور کرنا ایک بے مقصد عمل ہے، جو کہ ناپسندیدہ اور ادب کے خلاف ہے؛ اور  اگر اس طرح بدن سے بال دور کرنے کا مقصد بدن کی نمائش کرنا ہو، تو ایسا کرنا مکروہ ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"وفي حلق شعر الصدر والظهر ترك الأدب، كذا في القنية".

(کتاب الحظر و الإباحة، ج:6،ص:407، ط: ایچ ایم سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144511100424

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں