میرا میڈیکل اسٹور ہے اپنے شہر میں، میڈیکل اسٹور میں مردانہ قوت کی وقتی میڈیسن رکھنا کیسا ہے شرعاً؟
مَردانہ قوت کی میڈیسن اپنی دکان میں رکھنا اور اُس کو فروخت کرنا شرعاً جائز ہے بشرطیکہ وہ دوا کسی معتبر کمپنی نے بنائی ہو، اُس کے اجزاء میں کوئی حرام چیز استعمال نہ کی گئی ہو اور وہ دوا کسی طرح انسانی صحت کے لیے مضر نہ ہو۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144204200363
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن