بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1446ھ 20 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

مردوں کے لیے سینے کے بال منڈانے اور کاٹنے کا حکم


سوال

کیا مرد اپنی چھا تی کے بال منڈ وا یا کٹو ا سکتا ہے ؟

جواب

مرد وں کے لیے سینے (چھاتی)کے بال منڈوانےاور کاٹنے کی گنجائش ہے، تاہم   ایسا کرنا خلافِ ادب ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"وفي حلق شعر الصدر ‌والظهر ‌ترك ‌الأدب كذا في القنية اهـ"

(‌‌‌‌‌‌كتاب الحظر والإباحة، فصل في البيع، باب الاستبراء وغيره، ج:6، ص:407، ط:دار الفكر)

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"وفي حلق شعر الصدر ‌والظهر ‌ترك ‌الأدب كذا في القنية."

(كتاب الكراهية، الباب التاسع عشر في الختان والخصاء وحلق المرأة شعرها ووصلها شعر غيرها، ج:5، ص:358، ط:دار الفكر)

المبسوط للسرخسی میں ہے:

"ومما ليس بمقصود: ‌حلق ‌شعر ‌الصدر أو الساق، ومما هو مقصود: حلق الرأس أو الإبطين."

(كتاب المناسك، باب الحلق، ج:4، ص:73، ط:مطبعة السعادة - مصر)

 فقط و الله أعلم


فتوی نمبر : 144606102358

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں