بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1446ھ 20 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

مرحوم والد کا بیٹے کے خواب میں نہ آنا


سوال

میرےوالد صاحب کو 27 سال ہوگئے ہیں دنیا سے رخصت ہوئے، لیکن میرے کو آج تک خواب میں نہیں  آئے، دعائیں بھی خوب مانگتا ہوں  والد صاحب کے حق میں،  برائے مہربانی کوئی حل بتا دیں۔

جواب

واضح رہے کہ اللہ تعالیٰ نے کسی شخص کے انتقال کے بعد اس کو یہ اختیار نہیں دیا کہ وہ اپنے اختیار سے کسی کے خواب میں آ جائے، پھر نہ تو اُس کے خواب میں آنے کو اس کی نجات کا معیار بنایا ہے  اور نہ ہی  خواب میں نہ آنے کو ناکامی کا سبب بتلایا ہے،  اسی طرح مرحوم کی اولاد میں سے اگر کسی کو خواب میں اپنے والدین کی زیارت نصیب ہو جائے تو اس کو بڑی سعادت سمجھنا بھی غلط فہمی ہے اور جس کو زیارت نصیب نہ ہو اس کا اپنے آپ کو محروم سمجھنا بھی شرعاً درست نہیں، اگر کسی کو اچھی حالت میں دیکھ لیں تو اس پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں، اور اگر خواب میں زیارت نہ ہو تو اس میں کوئی محرومی کی بات نہیں،  لہٰذا  صورتِ مسئولہ میں آپ کے مرحوم والد صاحب  اگر آپ کے خواب میں نہیں آتے، تو اس میں پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں، بس آپ اُن کے لیے ایصالِ ثواب اور اچھی اچھی دعائیں کرتے رہیں، اور اللہ تعالیٰ سے اچھی اُمید رکھیں۔

 فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144609100543

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں