جمعہ کی نماز بعض مقتدی مسجد کی تنگی کی وجہ سے مسجد کی باہر والی صفوں پر ادا کرتے ہیں ،کیا ان کو مسجد کا ثواب مل جاۓ گا؟
بصورتِ مسئولہ اگر مسجد میں یا اس کے اطراف میں کوئی ایسی جگہ نہیں ہے جہاں تمام مقتدی سما سکیں ، تو صفوں میں اتصال ہونے کی صورت میں مسجد سے باہر سڑک پر جمعہ کی نماز ادا کرنا درست ہے، اور مسجد کا ثواب مل جائےگا۔
فتاویٰ عالمگیری (الفتاوى الهندية ) میں ہے:
" ولو قام على دكان خارج المسجد متصل بالمسجد يجوز الاقتداء لكن بشرط اتصال الصفوف. كذا في الخلاصة.
ويجوز اقتداء جار المسجد بإمام المسجد وهو في بيته إذا لم يكن بينه وبين المسجد طريق عام وإن كان طريق عام ولكن سدته الصفوف جاز الاقتداء لمن في بيته بإمام المسجد. كذا في التتارخانية ناقلا عن الحجة".
(کتاب الصلوۃ، الباب الخامس فی الامامۃ، الفصل الخامس في بيان مقام الإمام والمأموم، ج:1، ص:88، ط:مکتبۃ رشیدیۃ)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144212200929
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن