بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

مذی کے نکلنے سے روزہ کا حکم


سوال

کیا روزے کی حالت میں مذی نکلنے سے روزہ مکروہ ہوتا ہے  یا ٹوٹ جاتا ہے؟نیز کیا کفارہ اور قضاء  لازم ہوگا یا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ مذی کے نکلنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، نیز غسل بھی فرض نہیں ہوتا، صرف وضو ٹوٹتا ہے، اور جسم یا کپڑوں میں جہاں مذی لگے اسے پاک کرنا ضروری ہوتاہے۔

فتاویٰ ہندیہ میں ہے:

"المذي ينقض الوضوء.... والمذي رقيق يضرب إلى البياض يبدو خروجه عند الملاعبة مع أهله بالشهوة."

(الفتاویٰ الهندية، 10/1، رشيدية)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144310100211

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں