بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

اشارے سے رکوع سجدہ کرنے والوں کی امامت کا حکم


سوال

دوآدمی ہیں دونوں اشاروں سے نماز پڑھتے ہیں، سجدہ بھی اشاروں سے کرتے ہیں، جب امام موجود نہ ہو تو وہ دونوں معذور جماعت کروا سکتے ہیں؟

جواب

واضح رہےکہ امامت کےلیےشرط یہ ہےکہ امام کی حالت مقتدیوں کی حالت سےبہترہویاکم ازکم برابرہو،صورتِ مسئولہ میں چوں کہ مذکورہ دونوں حضرات ایسےمعذورہیں، کہ اچھی طرح رکوع اور سجدےپربھی قادرنہیں ہیں،تو اس طرح کےلوگ ایسے لوگوں کی امامت ہرگزنہیں کرسکتے،جوصحت مندہوں اوررکوع ،سجدےپہ مکمل قادرہوں، ہاں البتہ ایسےمعذور لوگ اپنے جیسوں کی یا ان سے بھی زیادہ معذور یعنی جو بیٹھ کربھی نمازپڑھنےپرقادرنہ ہوں کی امامت کرسکتےہیں۔

البنایہ شرح الہدایہ میں ہے:

"(ولا يصلي الذي يركع ويسجد ‌خلف ‌المومئ؛ لأن حال المقتدي أقوى) ش: من حال الإمام بقدرته على الركوع والسجود دون الإمام، وحاصله أن حال الراكع والساجد أقوى فلا يجوز بناؤه على الضعيف."

(كتاب الصلاة، باب الإمامة، ج:2، ص:363، ط:دار الكتب العلمية)

العنایہ شرح الہدایہ میں ہے:

"(ولا يصلي الذي يركع ويسجد ‌خلف ‌المومئ) لأن حال المقتدي أقوى، وفيه خلاف زفر رحمه الله...قال (ولا يصلي الذي يركع ويسجد ‌خلف ‌المومئ) قال زفر: تصح إمامة المومئ بمن يركع ويسجد؛ لأن الركوع والسجود سقط إلى بدل، والمتأدى بالبدل كالمتأدى بالأصل، ولهذا قلنا: إن المتيمم يؤم المتوضئين. ولنا أن حال المقتدي أقوى بناء على ما ذكرنا من الأصل فيمتنع الاقتداء، ولا نسلم أن الإيماء بدل عن الركوع والسجود؛ لأن بعضه أو بعض الشيء لا يكون بدلا عنه، فلما كان بعض الأصل لو جاز الاقتداء لكان مقتديا في بعض الصلاة دون البعض وذلك لا يجوز."

(كتاب الصلاة، باب الإمامة، ج:1، ص371، ط:دار الفكر، بيروت)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144511102738

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں