آج کے دور میں مہر کی کم سے کم مقدار کتنی ہے؟
مہر کی کم سے کم مقدار دس درہم کے بقدر چاندی یا اس کی قیمت ہے، اور دس درہم کا وزن دو تولہ ساڑھے سات ماشہ ہے، اور موجودہ وزن کے مطابق اُس کی مقدار 30 گرام 618 ملی گرام ہوتی ہے،( 30.618Grams)، اس سے کم مہر مقرر نہیں کیا جاسکتا، آج کل (13 مئی 2024) چاندی کی جو قیمت ہے اس قیمت کے اعتبار سے 7900 روپے پاکستانی ،کم سے کم مہر بنتا ہے۔
الدر المختار میں ہے:
"(أقله عشرة دراهم) لحديث البيهقي وغيره: لا مهر أقل من عشرة دراهم... (فضة وزن سبعة) مثاقيل كما في الزكاة (مضروبة كانت أو لا) ولو دينا أو عرضا. قيمته عشرة وقت العقد."
(الدر المختار: كتاب النكاح، باب المهر ،ج :3،ص: 188،ط. دار الكتب العلمية)
مفتی شفیع صاحب رحمہ اللہ لکھتے ہیں:
"ایک درہم کا وزن تین ماشہ، ایک رتی اور ایک پانچواں حصہ رتی ہے ۔۔۔ اس لیے عورت کے مہر کی کم از کم مقدار جو حنفیہ کے نزدیک دس درہم ہے، دو تولہ، ساڑھے سات ماشہ چاندی ہوئی"۔
(جواہر الفقہ: اوزان شرعیہ ،ج:3 ،ص:410،ط۔ مکتبہ دار العلوم کراچی)
بدائع الصنائع میں ہے:
" لأن العوض الأصلي في هذا الباب هو مهر المثل؛ لأنه قيمة البضع."
(بدائع الصنائع: كتاب النكاح، فصل بيان ما يصح تسميته مهرا وما لا يصح ،ج:2،ص: 277،ط. دار الكتب العلمية)
النہر الفائق میں ہے:
"إنما خص مهر المثل لأن حكم الشيء هو أثره الثابت به، والواجب بالعقد إنما هو مهر المثل، كما صرح به في (العناية) بعد، ولذا قالوا: إنه هو الموجب الأصلي في باب النكاح."
(النهر الفائق: كتاب النكاح، باب المهر ،ج:2،ص: 288،ط. دار الكتب العلمية)
اوزان شرعیہ میں ہے:
"مہر کی کم از کم مقدار ،دو تولہ ساڑھے ساتھ ماشہ چاندی ہے، جو اعشاری نظام میں 30.618 گرام چاندی بنتی ہے۔"
(اوزان شرعیہ ،اوزان کا نقشہ، ص؛ 62، ط: مکتبہ دارالعلوم)
لسان الحکام میں ہے:
"ومهر مثلها يعتبر بأخواتها وعماتها وبنات أعمامها فإن لم يوجد منهم أحد فمن الأجانب أي يعتبر مهر مثلها من قبيلة مثل قبيلة أبيها."
(لسان الحكام: الفصل الثالث عشر في النكاح ،ج:1،ص: 320، ط. البابي الحلبي - القاهرة، الطبعة: الثانية)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144511100295
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن