بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 شوال 1446ھ 21 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

میں داڑھی والے سے شادی نہیں کروں گی سے کفر کا حکم


سوال

 اگر کوئی لڑکی یہ کہتی ہےکہ میں داڑھی والےسے شادی نہیں کروں گی توکیا وہ اسلام سے خارج ہے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ  میں مذکورہ الفاظ کہنا بری بات ہے، تاہم چوں کہ اس  نے   داڑھی کے اسلامی مقام کا انکار نہیں کیا ہے، لہذا اس جملے سے وہ اسلام کے دائرے سے نہیں نکلی۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (4/ 229):

"(و) اعلم أنه (لايفتى بكفر مسلم أمكن حمل كلامه على محمل حسن."

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212200381

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں