بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 شوال 1446ھ 28 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

مائیکرو اوون میں حرام کھانا گرم کرنے کے بعد حلال کھانا گرم کرنا


سوال

اگر مائکروویو اون (microwave oven) میں کسی نے مشینی ذبیحہ والےچکن کا سالن گرم کیا ہو تو اس اون میں دودھ یا کوئی اور کھانا گرم کرسکتے ہیں فوراً یا کچھ دیر بعد؟ اور اگر کچھ دیر بعد کرسکتے ہیں تو کتنی دیر بعد اندازاً؟

جواب

صورت مسئولہ میں اگر مائیکرو اوون میں مشینی ذبیحہ والے چکن کے  سالن گرم کرنے کے بعد اس سالن کے  اثرات وغیرہ  ظاہراً باقی نہ ہوں تو اس میں کوئی اور حلال چیز گرم کرکے استعمال کرسکتے ہیں۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(قوله: ولو شك إلخ) في التتارخانية: ‌من ‌شك ‌في ‌إنائه ‌أو ‌في ‌ثوبه أو بدن أصابته نجاسة أو لا فهو طاهر ما لم يستيقن، وكذا الآبار والحياض والجباب الموضوعة في الطرقات ويستقي منها الصغار والكبار والمسلمون والكفار؛ وكذا ما يتخذه أهل الشرك أو الجهلة من المسلمين كالسمن والخبز والأطعمة والثياب اهـ ملخصا."

 (كتاب الطهارة، فرض الغسل، ج: 1 ص: 151 ط: سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144608100644

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں