میری خالہ کی بیٹی ہے جس کا میں اپنی بیٹے سے نکاح کرناچاہتاہوں ،توکیا میں اپنی بیٹے کارشتہ اپنی خالہ کی بیٹی سے کرواسکتاہوں یانہیں؟
صورتِ مسئولہ میں سائل کا اپنی خالہ کی بیٹی کے ساتھ اپنے بیٹے کا نکاح کروانا جائز ہے،کیوں کہ سائل کی خالہ کی بیٹی سائل کے بیٹے کی محرم نہیں ہے۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:
"(القسم الأول المحرمات بالنسب) . وهن الأمهات والبنات والأخوات والعمات والخالات وبنات الأخ وبنات الأخت فهن محرمات نكاحا ووطئا ودواعيه على التأبيد."
(كتاب النكاح، الباب الثالث في بيان المحرمات وهي تسعة أقسام، القسم الأول المحرمات بالنسب، ج:1، ص:273، ط:دارالفكر)
فقط والله اعلم
فتوی نمبر : 144601100574
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن