بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 ذو الحجة 1445ھ 02 جولائی 2024 ء

دارالافتاء

 

منثی نام رکھنا


سوال

کیا بچی کا نام ’’منثی‘‘  رکھا جاسکتا ہے؟ اور کیا یہ حضرت یوسف علیہ السلام کی بیٹی کا نام ہے؟

جواب

عربی زبان میں منث ( م کے نیچے زیر ،  ن پر زبر ، اور ث مشدد) کے معنی خبر نشر کرنے والا، راز افشا کرے والے کے ہیں،  لغت عربی کے اعتبار سے یہ نام رکھنا درست نہیں۔

تلاش کے باوجود حضرت یوسف علیہ السلام کی بیٹیوں کے نام میں یہ نام نہیں ملا، پس اگر یہ  عبرانی زبان کا لفظ ہو تو جب تک اس کا معنی معلوم نہ ہوجائے یہ نام نہ رکھا جائے۔

مِنَثّ : (معجم الرائد) : (اسم)

"الذي ينشر الأخبار ويذيع الأسرار". فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144109200282

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں