مسجد کے منبر کی دوسری سیڑھی پر اتنا فوم تکیہ وغیرہ رکھ کر پہلی سیڑھی دوسری سیڑھی کے برابر ہوجائے اسطرح کرنا کیسا ہے؟
صورتِ مسئولہ میں حضور ﷺ کے منبر کے تین درجات تھے اس سے موافقت اولی ہے ، اور کمی زیادتی بھی جائز ہے ، افضل یہ ہی ہے کہ منبر نبوی ﷺ سے موافقت رکھی جائے ۔
فتاوی شامی میں ہے :
"ومنبره - صلى الله عليه وسلم - كان ثلاث درج غير المسماة بالمستراح."
(کتاب الصلاۃ ، باب الجمعۃ ، 2 / 161،سعید)
احسن الفتاوی میں ہے :
" حضور ﷺ کے منبر کے تین درجات تھے اس سے موافقت اولی ہے ، اور کمی زیادتی بھی جائز ہے ۔"
(کتاب الصلاۃ ، باب الجمعہ والعیدین ،130/4،سعید)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144510100752
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن