کیا آٹھویں اور نویں مہینے میں ہم بستری کرنا ٹھیک ہے؟
واضح رہے کہ شریعت نے ہم بستری کے لیے کوئی وقت متعین نہیں کیا،لہذا میاں بیوی جب بھی مناسب سمجھیں ہم بستری کر سکتے ہیں،البتہ کچھ صورتوں میں شریعت نے ہم بستری کرنے سے منع کیا ہے،جیسے حیض میں،نفاس میں،احرام میں وغیرہ وغیرہ، باقی حمل کے آٹھویں یا نویں مہینے میں ہم بستری سے کوئی نقصان کا اندیشہ ہے یا نہیں؟ اس بابت کسی ڈاکٹر سے مشورہ کرلیں۔
بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع میں ہے:
"أما الأصلية منها، فحل الوطء إلا في حالة الحيض والنفاس والإحرام وفي الظهار قبل التكفير۔۔۔۔وللزوج أن يطالبها بالوطء متى شاء إلا عند اعتراض أسباب مانعة من الوطء كالحيض والنفاس والظهار والإحرام وغير ذلك، وللزوجة أن تطالب زوجها بالوطء؛ لأن حله لها حقها كما أن حلها له حقه، وإذا طالبته يجب على الزوج، ويجبر عليه في الحكم مرة واحدة والزيادة على ذلك تجب فيما بينه، وبين الله تعالى من باب حسن المعاشرة واستدامة النكاح، فلا يجب عليه في الحكم عند بعض أصحابنا، وعند بعضهم يجب عليه في الحكم."
(كتاب النكاح، فصل بيان حكم النكاح، ج:2، ص: 331، ط:دار الكتب العلمية)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144603101902
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن