بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

میاں بیوی، جو سرکاری ملازم ہیں، کا ایک بکرے کی قربانی کرنا


سوال

ہم میاں بیوی دونوں سرکاری جاب کرتے ہیں، کیا ہم مل کر ایک بکرا خرید سکتے ہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر آپ دونوں صاحبِ نصاب ہیں تو دونوں پر الگ الگ قربانی واجب ہے، ایک بکرا دونوں کی طرف سے کافی نہیں ہوگا۔ اور اگر دونوں میں سے کوئی ایک صاحبِ نصاب ہے (مثلاً بیوی زیورات کی وجہ سے صاحبِ نصاب ہو)تو دونوں پیسے ملا کر اس ایک صاحبِ نصاب (مثلاً بیوی ) کی طرف سے قربانی کر سکتے ہیں، بیوی کا ذمہ ادا ہوجائے گا اور شوہر کی طرف سے بکرے کی قیمت میں معاونت ہدیہ ہوگی۔ اور اگر دونوں صاحبِ نصاب نہیں ہیں تو دونوں پر قربانی لازم نہیں ہے، اس صورت میں اگر دونوں رقم ملاکر قربانی کرنا چاہتے ہیں تو قیمت ملاکر کسی ایک کی طرف سے نفلی قربانی کرلی جائے، ثواب میں ان شاء اللہ دونوں شریک ہوں گے۔ فقط واللہ اعلم

مزید تفصیل یہاں ملاحظہ کریں :

کیا سارے گھر والوں کی طرف سے ایک قربانی کرنا کافی ہے؟

نیز عورت کی ملازمت کے حوالہ سے یہ لنک بھی ملاحظہ کریں :

عورت کے لیے ملازمت کرنے کا حکم

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212200397

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں