مؤذن نے پانچ منٹ پہلے افطاری کی دعا پڑھا دی، کچھ لوگوں نے دعا سن کر افطار بھی کرلیا، اب روزے کا کیا مسئلہ ہے ؟
مؤذن نے افطار کے وقت سے پانچ منٹ قبل افطار کی دعا پڑھی جس سے بعض لوگوں کو یہ مغالطہ لگا کہ افطار کا وقت ہوگیا ہے اور انہوں نے روزہ افطار کرلیا ایسے تمام افراد کا روزہ جاتا رہا، عید کے بعد یہ سب ایک روزے کی قضا کریں، اس صورت میں چوں کہ غلط فہمی کی بنیاد پر افطار کیا اس لیے کفارہ لازم نہیں ہوگا ۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144109200961
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن