موبائل میں بچوں کی تصویر رکھنا یا ویڈیوز دیکھنا جائز ہے یا نہیں ؟
شریعتِ مطہرہ میں جان دار کی تصویر بنانامطلقاً حرام ہے خواہ وہ تصویر کی صورت میں ہو یا ویڈیو کی شکل میں، خواہ وہ بڑوں کی ہوں یا بچوں کی، نیز جس طرح تصویر اور ویڈیو بنانا شرعاً ممنوع ہے اسی طرح ان کو محفوظ رکھنا اور دیکھنا بھی ممنوع ہے؛ لہذا موبائل میں بچوں کی تصاویر اور ویڈیوز رکھنا اور ان کا دیکھنا درست نہیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144110200844
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن