محمد معز نا م رکھنا کیسا ہے؟
'معز " اللہ تعالیٰ کے اسماء حسنیٰ میں سے ایک نام ہے، جس کے معنی ہیں: عزت دینے والا، عزت عطا کرنے والا۔ لہٰذا "محمد معز "نام رکھنا درست نہیں ہے، اس کے بجائے "عبدالمعز" نام رکھ سکتے ہیں۔
معجم الوسیط میں ہے:
" المُعِزُّ : من أَسماء الله تعالى، ومعناه: الواهب العِزَّة لمن يشاءُ."
(باب العين ،ج: 2، ص: 298 ، ط: دار الدعوة)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144404100250
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن