بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ذو الحجة 1445ھ 01 جولائی 2024 ء

دارالافتاء

 

منہ دکھائی پردیا سونا مہرکہلائے گا یا نہیں؟


سوال

کیا منہ دکھائی میں جو سونا دیا جاتا ہے اس کو حق مہر کے طور پر دے سکتے ہیں؟

جواب

 منہ دکھائی کے وقت  سونابیوی کو مہر کی  صراحت سے دیا جائے تو  اس سے مہر ادا ہوگیا؛ کیوں کہ عام طور پر اس موقع پر تحفہ تحائف دیے جاتے ہیں،      مہر مقصود نہ ہوتو عرف کے اعتبار سے اسے تحفہ سمجھا جائے گا۔

فتاوی شامی میں ہے:

"قلت: ومن ذلك ما يبعثه إليها قبل الزفاف في الأعياد والمواسم من نحو ثياب وحلي، وكذا ما يعطيها من ذلك أو من دراهم أو دنانير صبيحة ليلة العرس ويسمى في العرف صبحة، فإن كل ذلك تعورف في زماننا كونه هدية لا من المهر، ولا سيما المسمى صبحة، فإن الزوجة تعوضه عنها ثيابها ونحوها صبيحة العرس أيضاً".

(کتاب النکاح، باب المهر، 3/ 153، ط: سعید)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144511101301

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں