بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

مقتدی کے تسبیحات پوری کرنے سے پہلے امام رکوع سے اٹھ جائے تو کیا حکم ہے؟


سوال

مقتدی رکوع میں تسبیحات پڑھ رہا تھا امام نے اللہ اکبر کہہ دیا اب یہ تسبیحات پوری کرے گا یا امام کے ساتھ شریک ہوگا؟

جواب

صورت مسئولہ میں مقتدی پرتین مرتبہ  تسبیحات پوری کرنا ضروری نہیں ہے ،مقتدی کو چاہئے کہ امام کی   اتباع کرے اور تسبیحات کو ترک کردے ،ہاں اگر تسبیح شروع کی ہومثلا:"سبحان ربی العظیم" میں سے صرف سبحان تک پڑھا ہو، اور امام اللہ اکبر یا سمع اللہ لمن حمدہ کہے تو جس تسبیح کو شروع کرچکاہو اس کو پورا کرے۔

قرآن مجید میں ہے:

"يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ أَطِيعُواْ ٱللَّهَ وَأَطِيعُواْ ٱلرَّسُولَ وَلَا تُبطِلُوٓاْ أَعمَلَكُم."

ترجمہ:’’اے ایمان لانے والو :اطاعت کرو اللہ تعالی کی اور اطاعت کرو رسول اللہ ﷺ  کی اور اپنے اعمال کو برباد  مت  کرو۔‘‘

(سورة محمد، رقم الآیة:33)

تفسیر قرطبی میں ہے:

"الثانية- احتج علماؤنا وغيرهم بهذه الآية على أن التحلل من التطوع- صلاة كان أو صوما- بعد التلبس به لا يجوز، لأن فيه إبطال العمل وقد نهى الله عنه."

(سورة محمد، رقم الآیة:33، ج:16، ص؛254، ط:دار الکتب المصریة)

فتاوی عالمگیری میں ہے :

"ولو رفع الإمام رأسه من الركوع أو السجود قبل أن يسبح المقتدي ثلاثا الصحيح أنه يتابع الإمام. هكذا في فتاوى قاضي خان."

(کتاب الصلاۃ ،الباب الخامس فی الإمامة ،الفصل السادس فیما یتابع الإمام ،ج:1،ص:90،ط:المطبعة الکبری الأمیریة)

فتاوی شامی میں ہے:

"والحاصل أن متابعة الإمام في الفرائض والواجبات من غير تأخير واجبة۔۔۔ إذا عارضها سنة كما لو رفع الإمام قبل تسبيح المقتدي ثلاثا فالأصح أنه يتابعه لأن ترك السنة أولى من تأخير الواجب اهـ ملخصا."

(کتاب الصلاۃ، باب صفة الصلاۃ، مطلب مهم فی تحقیق متابعة الإمام، ج:1، ص:470، ط:دارالفکر)

مراقی الفلاح میں ہے:

"إذا عارضته سنة لأن ترك السنة أولى من تأخير الواجب أشار إليه بقوله ولو رفع الإمام رأسه قبل تسبيح المقتدي ثلاثا في الركوع أو السجود يتابعه."

(کتاب الصلاۃ، باب الإمامة، فصل فیما یفعله المقتدی...، ص:117، ط:المکتبة العصریة)

حاشیۃ الطحطاوی میں ہے:

"يترك السنة ولا يؤخر واجب المتابعة."

(کتاب الصلاة، باب الإمامة، فصل فیما یفعله المقتدی...، ص:310، ط:دارالکتب العلمیة)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144509102246

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں