بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ذو الحجة 1445ھ 01 جولائی 2024 ء

دارالافتاء

 

معتکف کے لیے رقم نکالنے بینک جانا


سوال

اگر کوئی بیرون ملک سے پیسے بھیجے اور یہاں گھر میں جو بندہ ہے وہ اعتکاف میں بیٹھا ہے تو کیا اس صورت میں معتکف وہ پیسے بینک سے لاسکتا ہے؛  کیوں کہ گھر میں کوئی اور نہیں ہے اور سخت ضرورت بھی ہے؟

جواب

معتکف مرد کے لیے جائز نہیں کہ وہ بینک سے پیسے نکالنے کے لیے مسجد سے باہر نکلے، اگر وہ نکلے گا تو مسنون اعتکاف ٹوٹ جائے گا، نیز عورت کے لیے بھی جائز نہیں کہ وہ بھی بینک سے پیسے نکالنے کے لیے اپنے معتکف (اعتکاف کی جگہ) سے باہر نکلے، اگر وہ اس غرض سے اعتکاف کی جگہ سے باہر نکلی تو مسنون اعتکاف ٹوٹ جائے گا۔

واضح رہے کہ مرد کے لیے گھر میں اعتکاف کرنا جائز نہیں، اگر وہ گھر میں اعتکاف کے لیے بیٹھا ہے تو اس کا اعتکاف شروع نہیں ہوا، وہ بینک جا کر اپنی رقم نکال سکتا ہے۔

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل فتوی ملاحظہ کیجیے:

گھر میں اعتکاف کرنا

موجودہ حالات میں مردوں کا مسجد کی بجائے گھر میں اعتکاف کرنا

فقط و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109202316

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں