بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1446ھ 19 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

مقتدی چوتھی رکعت میں آئے تو سورت کون سی رکعت میں ملائے؟


سوال

اگر ہم،  عصر کی فرض میں چوتھی  رکعت میں آئے تو  سورت  کون سی میں ملائیں؟

جواب

صورت مسئولہ میں چار رکعت والی نماز میں مقتدی کو چوتھی رکعت ملی تو امام کے سلام پھیرنے کے بعد مقتدی کھڑا ہوجائے اور پہلی دو رکعتوں میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورت ملائے گا،اور دونوں رکعتوں کے درمیان میں یعنی پہلی رکعت کے بعد  تشہد پڑھے گا اور آخرکی ایک رکعت میں صرف فاتحہ پڑھے گااوررکوع کرکے آخرتک نمازمکمل کرے گا۔

فتاوی شامی میں ہے:

"فمدرك ركعة من غير فجر يأتي بركعتين بفاتحة وسورة وتشهد بينهما، وبرابعة الرباعي بفاتحة فقط."

(‌‌كتاب الصلاة‌‌، باب الإمامة: 1/ 396-397، ط: سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144511100270

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں