بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ذو الحجة 1445ھ 01 جولائی 2024 ء

دارالافتاء

 

معوذ نام رکھنے کا حکم


سوال

"معوذ"  نام رکھنا کیسا ہے؟  اور  اس کا صحیح تلفظ کیا ہے اور اس کا معنٰی کیا ہے ؟

جواب

معوذ صحابی رسول کا نام ہے،  لہذا یہ نام رکھنا درست ہے۔ اس کے تلفظمُعَوَّذ  (واو  کی تشدید اور زبر کے ساتھ)اور مُعَوِّذ (واو کی تشدید اور زیر کے ساتھ)دونوں طرح سے منقول ہے، البتہ مشہورمُعَوَّذ   ہے۔مُعَوَّذ  (واو کے زبر کے ساتھ ) کا معنی  اللہ کی پناہ میں دیا ہوا شخص اورمُعَوِّذ (زیر کے ساتھ) اللہ کی پناہ میں دینے والا شخص۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212201385

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں