بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1446ھ 20 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

مباشرت کے طریقوں پر مشتمل مضامین لکھنے کا حکم


سوال

اپنی بیوی سے جنسی لذت حاصل کرنےکے جو جائز طریقے سیکس کے ماہر ڈاکٹرز بتاتے ہیں، اسے اپنے ساتھ موبائل میں نوٹس کی شکل میں لکھنا گناہ تو نہیں ہے؟

جواب

شرعی حدود میں رہتے ہوئے جائز طریقوں کو لکھ کر اپنے پاس نوٹ کرنے میں کوئی  حرج نہیں ہے، بشرطیکہ کسی غیر شرعی امر کا ارتکاب نہ کیا جائے۔

مفاتیح شرح المصابیح میں ہے:

"وقال: "طلب العلم فريضة على كل مسلم"، رواه أنس رضي الله عنه.

قوله: "طلب العلم فريضة" واعلم: أن المراد بالعلم الذي هو فريضة على كل مسلم: العلم الذي طلبه فرض عين لا فرض كفاية،وذلك مختلف باختلاف الأشخاص....وكذلك من يعمل عملًا يجب عليه تعلم علم ذلك العمل."

(کتاب العلم،318/1،دار النوادر)

مرقاۃ المفاتیح میں ہے:

"وعن أنس رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم ( «‌طلب ‌العلم ‌فريضة على كل مسلم،

وقيل: علم البيع والشراء والنكاح إذا أراد الدخول في شيء منها."

(کتاب العلم،301/1،دار الفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144603102903

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں